بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثارکا شمار مسلم لیگ( ن) کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے،ان پر تنقید کیوں کی؟شہبازشریف نے پرویز رشید کو سنادیں،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے تمام عہدیدار،رہنما اور کارکن پارٹی منشور پر عملدرآمد اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پارٹی کے صدر محمد نوا ز شریف کی قیادت میں متفق اور متحد ہیں۔ وہ یہاں ایک نجی چینل

سے گفتگو کر رہے تھے۔ رپورٹر کے ایک سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کے درمیان اختلافات کی موجودگی کسی جمہوری سیاسی جماعت کے لئے کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان حالیہ بیان بازی کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اور ان کا شمار صدر مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ میرے ذاتی خیال میں پرویز رشید صاحب کو میڈیا پر بعض باتیں کہنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف صاحب سے درخواست کروں گا کہ وہ دونوں پارٹی رہنماؤں کو ایک ساتھ بلا کر اس معاملے کا فیصلہ کریں۔وزیراعلی نے مزید کہاکہ چودھری نثار 1980ء سے محمد نوازشریف کے دیرینہ ساتھی ہیں اوران کا شمار مسلم لیگ( ن) کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان برسوں میں چودھری نثار محمد نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری محمد نوازشریف سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کے حل کے لئے فوری اپنا کردار ادا کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…