منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

دینہ میں8سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار ،میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ٗملزم بچی کا رشتہ دار نکلا 

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

دینہ (این این آئی)جہلم کی تحصیل دینہ میں8سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بچی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسحق کی عمر 26سال ہے اور وہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے ٗجو بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا اور اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ جب بچی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں تھی تو ملزم آیا اور بہلا کر بچی کو اپنے ساتھ لے گیا اور قریبی مقام پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور

نیم بے ہوشی کے حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے فوری بعد بچی کے والد کی جانب سے تھانہ دینہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ایف آئی آر درج ہونے پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کی گئی اور مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم پولیس نے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی بھیج دیئے ہیں، جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…