بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کراچی،نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت، وہی ہوا جس کا ڈر تھا،کراچی میں ہنگامے،ٹائروں کو آگ لگا دی گئی، مشتعل مظاہرین کی توڑ پھوڑ

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے خلاف سیکڑوں علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کی اور گنا منڈی کے قریب ٹائروں کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے بس کو روک کر توڑ پھوڑ بھی کی اور شیشے بھی توڑ ڈالے، اس موقع پر امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کہیں نظر نہیں آئی۔ مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کونقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خلاف کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے مکین سڑکوں پرنکل آئے۔ مطاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور ٹائرز نذرآتش کیے۔مظاہرین نے کہاکہ نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں مارا گیا ہے، قتل کے حقائق سامنے لائیں جائیں۔ جب تک ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا تب تک احتجاج جاری رکھیں گے۔احتجاج میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بھی نقیب اللہ سمیت 9 افراد کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کی تحقیقات اور ایس ایس پی ملیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے باعث سپرہائی وے گنا مندی سے جمالی روڈ تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ مشتعل افراد نے اس دوران بس کو روک کر توڑ پھوڑ کی، جبکہ گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔دوسری جانب نقیب اللہ محسود کے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کے خلاف تین تلوار پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نقیب اللہ محسود کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین نے کہاکہ نقیب اللہ محسود کپڑے کا تاجر تھا، اس کا کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے تعلق نہیں تھا۔اس موقع پر مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ را ؤانوار کو فی الفور معطل کیا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…