بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں تیارہونیوالی گاڑیوں کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پربھی پابندی عائدکردی گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 39 ہزار روپے سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران ایکس ایل آئی کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے اضافے سے 18 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی۔ڈیلر نے بتایا کہ ہنڈا اکارڈ کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے سے 1 کروڑ 12 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی۔مہران سی ایکس آر کی قیمت 39 ہزار اضافے

سے 7 لاکھ 42 ہزار روپے ہو گئی۔ پرانی کاروں کے امپورٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سراسر منافع خوری جبکہ کار مینوفیکچرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے سبب قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔دریں اثناء حکومت نے استعمال شدہ کاروں کی درآمد کیلئے قوانین کو حتمی شکل دے دی جس کے تحت ملک میں 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی غیر رسمی کمرشل درآمد ختم کردی گئی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت نے نئی پالیسی میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کے ذاتی اکاونٹ سیر قم منتقلی کے ثبوت کو لازمی قرار دے دی ہے۔موٹر ڈیلرز کے مطابق اس عمل سے 13 سال بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد بند ہو جائے گی جبکہ پہلے ہی جنوری میں اب تک کوئی گاڑی درآمد نہیں کی گئی ہے۔موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق پابندی کے فوراً بعد مقامی گاڑیوں کو اسمبل کرنے والوں نے قیمتوں میں 60 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے یہ پالیسی قابل عمل نہ ہو گی۔ ملک میں بننے والی گاڑیوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 39 ہزار روپے سے 6 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران ایکس ایل آئی کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار روپے اضافے سے 18 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی۔ڈیلر نے بتایا کہ ہنڈا اکارڈ کی قیمت 6 لاکھ روپے اضافے سے 1 کروڑ 12 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…