کراچی(این این آئی)پاکستان نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ملک میں داخلے کے وقت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دنیا بھر کے 24 ممالک کے سیاحتی گروہوں کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کیا گیاہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے منتخب کردہ ٹور آپریٹرز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)کی
مدد سے ان سیاحوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ویزا جاری کردیا جائے گا۔اس سہولت کا اطلاق آسٹریا،بلجیم ، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگا پور، اسپین، سوئیڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا کے سیاحوں پر ہوگا۔مذکورہ ممالک کے سیاحتی گروہوں کو ملک میں داخلے کے وقت 30 دن کا ویزادیا جائے گا۔