بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور چیف وہیپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری عوام میں بیٹھے لوگ عوام کے اصل ایشوز حل کرنے کی بجائے عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔ جمعہ کو قومی ا سمبلی میں عمران خان کے خلاف قراردا دمنظور کئے جانے کو قومی اسمبلی

میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مک مکا قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ قومی پالیسی پر وضاحت کی بجائے وزیر اعظم کا واحد مقصد پارلیمنٹ میں آل شریف کی صفائیاں پیش کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ابھی تک پارلیمنٹ میں صدارتی خطاب پر بحث شروع نہیں کروائی۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر پارلیمنٹ سرعام پاکستان کو توڑنے کی باتیں کرنے والے کے خلاف قراداد لاتی۔ شیریں مزاری نے کہاکہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم نہ کروانے والوں کے خلاف کیوں قرارداد نہیں لائی گئی ؟ پارلیمنٹ کا کورم حکومت کی سنجیدگی کا اظہار کرتا ہے۔ عام طور پر حکومت کورم پورا نہیں کر پاتی مگر ایک نااہل شخص کے لیے قانون سازی میں سب پہنچ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے انتہائی اہم قومی معاملات پر قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی۔یہی حکومت قومی اسمبلی کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتی ہے۔ شیریں مزاری نے کہاکہ امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کی 2017 کی قرارداد کو نظر انداز کیا گیا ۔سعودی اتحاد کا حصہ بننے کی بنا پر یمن سے متعلق قرارداد بھی نظر انداز کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…