اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوشہرہ دوسال چار ماہ کی بچی سے زیادتی کی خبر آناً فاناً پورے خیبرپختونخوا میں پھیل گئی،عدالتوں کا بائیکاٹ، احتجاجی مظاہرے

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کے علاقے خوشمقام اکبرپورہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم دو سال چار ماہ کی بچی مدیحہ کے واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری ضلع اور خیبرپختونخوا میں پھیل گی۔پورے ضلع میں سوگ کے بادل چھائے رہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کا ہنگامی اجلاس۔معصوم مدیحہ سے یکجہتی کا اظہار عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ۔ضلع کچری سے شوبرا چوک تک احتجاجی مظاہرہ۔

نوشہرہ بار ایسوسی ایشن نے معصوم مدیحہ کے خاندان کو مکمل قانونی معاونیت بلامعاوضہ دی جائیں گی نوشہرہ کا کوئی وکیل سانحہ خوشمقام میں ملزم کی جانب سے پیش نہیں ہوگا۔معصوم مدیحہ قوم کی بیٹی ہے سانحہ خوشمقام سفاقیت کی بدترین مثال ہے ہر ظلم اور بربریت کے خلاف وکلا ٗ آواز آٹھاتے رہے گئے۔ان خیالا ت کا اظہار نوشہرہ بار کے صدر سید سجاد علی شاہ ایڈوکیٹ،خیبرپختونخوا بار کونسل کے ممبر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ اور محمد اعجاز ایڈوکیٹ نے احتجاجی ریلی اور جلسہ سے خطاب کیا۔تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ کے علاقے خوشمقام اکبرپورہ میں دو سال چار ماہ کی معصوم بچی مدیحہ دختر محمد نیاز کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے خلاف نوشہرہ کی عوام سراپا احتجاج۔پورے ضلع میں سوگ کی فضا ٗ قائم ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب ۔ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ نے سانحہ خوشمقام کے خلاف عدالتوں کا مکمل بائیکارٹ کردیا اور معصوم مدیحہ ٰ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی کچری سے شوبرا چوک تک احتجاجی مظاہرہ وکلا ٗ نے شدید نعرہ بازی کی۔ مشتعل وکلا ٗ شوبرا چوک میں احتجاجی دھرنا دیا اور شدید نعرہ بازی کی۔وکلا ٗ نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈز اور ہاتھوں پر سیاہ پڑیاں باندھ رہی تھی۔شوبرا چوک میں احتجاجی دھرنے اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدر سید سجاد علی شاہ نے کہا کہ معصوم مدیحہ نوشہرہ کی نہیں بلکہ پوری قوم کی بچی ہے ہماری بیٹی ہے ہم اس بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہے گئے۔خیبرپختونخوا بار کونسل کے ممبر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ اور محمد اعجاز ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ خوشمقام سفاقیت کی بدترین مثال ہے ہر ظلم اور بربریت کے خلاف وکلا ٗ آواز آٹھاتے رہے گئے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…