پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف سے کروڑوں کی وصولی،مریم نواز کا مبہم اعتراف،عمران خان کوشرم سے عاری شخص قراردیدیا،سنگین الزامات عائد

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لئے بغیر سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا کا ہر باپ اپنی بیٹی کا خیال رکھتا اور اسے عزت دینے پر فخر محسوس کرتا ہے،شرم سے عاری شخص باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے۔یاد رہے کہ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین پی ٹی آئی نے جمعرات کے روز بنی گالہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف خاندان پر تازہ الزامات عائد کئے ہیں۔دریں اثناء شریف خاندان کے ترجمان نے بھی عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔عمران خان کی باتوں کا سر ہوتا ہے نہ پاؤں۔ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کو خود نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،ان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے کہ وہ صدمے میں ہیں،واضح رہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف مریم نوازکے نام تقریباً80کروڑ روپے کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…