اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پر پاکستان مخالف نعرے کا الزام لگا دیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جذباتی تقریر کی،
جس کے اختتام پر ایوان میں موجود تحریک انصاف کے رکن شہریار آفریدی نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر میں پاکستان مخالف نعرہ لگایا ہے،اپ نے کی تقریر کی ریکارڈنگ نکال لیں خورشید شاہ نے فرط جذبات میں پاکستان مخالف نعرہ لگا دیا ہے، میں اپنا فرض سمجھتا تھا اسلئے نشاندہی کر دی اس کو ایوان کے ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جائے۔