اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری کے کالم’’زینب الرٹ‘‘ میں دی گئی تجاویز پر پنجاب حکومت نے عملدرآمد شروع کردیا۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے زینب قتل کیس کے حوالے سے جمعہ کے روز کچھ تجاویز دی تھیں جن پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا تھا اور اس بارے میں شہباز شریف نے انہیں فون کرکے آگاہ بھی کیا تھا۔ جاوید چوہدری نے کہا ”آپ پنجاب حکومت کی سنجیدگی دیکھ
لیجئے، میں نے جمعہ کو ”زینب الرٹ“ کے نام سے کالم لکھا، مجھے صبح 11بجے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا پیغام ملا ہم فوری طور پر ان تجاویز پر عمل کررہے ہیں۔ مجھے شام کے وقت پتہ چلا وزیراعلیٰ نے 20 رکنی کمیٹی بنادی ہے اور ایک ہفتے کے اندر قانون سازی اور عمل درآمد کا اعلان کردیا ہے،۔جاوید چوہدری کہتے ہیں ہمیں کم از کم کام کرنے والوں کی قدر ضرور کرنی ہوگی، شہبازشریف کے اچھے کام کی تعریف بھی کرنی چاہئے۔