اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) متحدہ اپوزیشن کے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار چل بسا ۔ بتایا گیا ہے کہ پرانی انار کلی کے پولیس اہلکار مظہر اقبال کو بیماری کے باوجود مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ،دوران ڈیوٹی اہلکار کی طبیعت ناساز ہوئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا مال روڈ پر منعقدہ متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پہنچنے پر

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے خود جا کر استقبال کیا۔ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد آصف زرداری ، ڈاکٹر طاہر القادری ، راجہ پرویز اشرف ، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے ’’ شیروں کا شکاری ۔۔آصف زرداری آصف زرداری ‘‘ کے نعرے لگوائے جس کے جواب میں کارکنوں کی طرف سے اگلی واری فیر زرداری کے نعرے لگائے گئے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…