اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا، نوٹس جاری،ترجمان پنجاب حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو 22جنوری (پیر )کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو نیب آرڈیننس 1999 ء کے تحت 22جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنے والے کی بولی منسوخ کی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 19

کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71کروڑ 50لاکھ کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے د و ماہ قبل آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغازکیا تھا اور اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو بھی طلب کیا گیا تھا جنہوں نے تفتیش ٹیم کے سامنے بیان قلم بند کروایا تھا ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…