بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آئی ایس آئی کتنی خطرناک ہے؟پاکستانی خفیہ ایجنسی کے چیف شجاع پاشا نے امریکی سفیر کو کہا کہ آپ کا سی آئی اے چیف مجھے ’’چلتی پھرتی لاش‘‘ لگتاہے اور پھر کچھ ہی دن میں کیا ہوا؟امریکہ اخبارنے سنگین دعوے کردیئے

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)آئی ایس آئی کتنی خطرناک ہے؟پاکستانی خفیہ ایجنسی کے چیف شجاع پاشا نے امریکی سفیر کو کہا کہ آپ کا سی آئی اے چیف مجھے ’’چلتی پھرتی لاش‘‘ لگتاہے اور پھر کچھ ہی دن میں کیا ہوا؟امریکہ اخبارنے سنگین دعوے کردیئے، تفصیلات کے مطابق

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو یوں تو دنیا بھر میں نمبر ون تسلیم کیاجاتاہے ایسے میں امریکی اخبار دی نیویارکر نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں حیرت انگیز دعوے کئے گئے ہیں ،نیویارکر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے تعلقات میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ رہے ہیں ،رپورٹ میں 2010ء کے ایک حیرت انگیز واقعے کا حوالہ دیاگیا ہے جس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا کے بارے میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ انہوں نے ایک دن امریکی سفیرکیمرون منٹر سے کہا کہ ان کو پاکستان میں سی آئی اے کے نئے چیف مارک کیلٹن ’’ایک چلتی پھرتی لاش دکھائی دیتے ہیں‘‘جس کے کچھ ہی دنوں بعد مارک کیلٹن بیمار پڑ گئے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیاگیا کہ انہیں زہر دیاگیا ہے ،مارک کیلٹن کے واقعے سے قبل پاکستان میں امریکی خفیہ ایجنسی کے سٹیشن چیف جوناتھن بینک کی خفیہ شناخت ظاہر ہوگئی تھی جس کے باعث امریکہ کو اسے واپس بلانا پڑ گیا اور اس کی جگہ مارک کیلٹن کو پاکستان بھیجاگیاتھا،مارک کیلٹن کی پاکستان آمد کے فوراً بعد ہی لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ ہوا تھا جس کے باعث پاکستان اور امریکہ میں تلخیاں مزید بڑھ گئی تھیں۔واضح رہے کہ مئی 2011میں جب ایبٹ آباد میں اسامہ آپریشن کیاگیا تو اس وقت مارک کیلٹن ہی پاکستان میں سی آئی اے کے سٹیشن چیف تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…