بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف کی جانب سے سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑ نے کی دعوت

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلے آنسو تھمے نہیں تھے کہ قوم کو ایک اور صدمے نے گھیر لیا ایک اور درندے کے ہاتھوں ایک ننھی کلی کو مسل دیا گیا ۔مردان میں 3 سالہ اسماء کی عصمت دری پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے انتہائی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے اور سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑ نے کی دعوت دی گئی ہے کہ ملکی مسائل کا حل نا گزیر ہے اس طرح ننھی جانوں کا قتل ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے

اور باعث تکلیف بھی ہمیں آپسی جھگڑے مٹا کر اس مسئلے کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے۔مردان میں ہونے والا یہ اندوہناک واقعہ ہم سب کے لئے ایک صدمہ کی گھڑی ہے ۔ یاد رہے کہ مردان کے علاقے جندر پار گوجر گڑھی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی 4سالہ بچی عاصمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹروں نے بچی پر جنسی تشدد اور زیادتی کی تصدیق کر دی ہے‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ عاصمہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم تھے تا ہم بچی کی ہلاکت گلا گھونٹنے سے ہوئی ۔ شیطان صفت اور جنسی جنونی قاتلوں نے معصوم بچی عاصمہ سے زیادتی کرنیکے بعد بچی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مردان میں 2بچیوں کو جنسی تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیاگیا تھا‘22اگست 2016کو مردان کے علاقے لونڈ خوڑ میں6سالہ شب نور کو زیادتی کا نشانہ بنا کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا جبکہ مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں 9سالہ بچی کو تین نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیاتھا۔پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں‘ عمران خان کی جانب سے زینب قتل کیس پر تو کلمہ حق بلند کیا گیا مگر جب اپنے صوبے کی بات آتی ہے تو ان کہ من سے ایک حرف تک سننے کو نہیں ملتا۔اس واقعے نے عمران خان کی مثالی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا کر دیا ہے‎



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…