بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مردان میں 3سالہ بچی سے بربریت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ترجمان پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کھری کھری سنادیں

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے مردان میں3 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن عاصمہ کے ساتھ بربریت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ناظم مردان کا یہ بیان چشم کشا ہے کہ کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیااور انہوں نے پوسٹمارٹم رپورٹ

خود دیکھی جو اب چھپائی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ چھپا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش قابل افسوس ہے۔مظلومبچی کا غریب خاندان سے تعلق اس کا جرم نہیں بننا چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ملزموں کو گرفتار کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ قصور واقعہ پر آسمان سر پر اٹھانے والے مردان واقعے پر خاموش کیوں ہیں؟۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ قصور پہنچ کرمتاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرسکتے ہیں تو وزیراعلی خیبرپختونخوا ایسے موقع پر کہاں ہیں؟ ۔ضلع ناظم مردان کا جرأتمندی کا مظاہرہ کرنا قابل تحسین ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انصاف کے نام پر سیاست کرنے والوں کے اپنے صوبے میں بے انصافی کا دور دورہ ہے۔ بچی کی بیحرمتی کا واقعہ تو اندوہناک ہے ہی لیکن حقائق چھپانے کی کوشش اس سے بھی زیادہ بدبختی کی بات ہے ۔ترجمان نے تجویز دی کہ بچوں کے ساتھ ظالمانہ واقعات کی روک تھام اور قومی سطح پر جامع حکمت عملی کی تیاری کے لئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر ضروری فیصلے کئے جائیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…