کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزمان ارشد اورعاقب کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ کیس میں گرفتار ملزم عمران کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے عدالت نے متاثرہ لڑکی کو دارلا امان بھیجنے کی
درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو مقامی عدالت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 13سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی۔عدالت میں نجی بینک ملازم ملزم ارشد خان و دیگر پیش کیا گیافاضل مجسٹریٹ کے روبروتفتیشی افسر نے متاثرہ لڑکی کے 164 کے بیان کی لئے درخواست جمع کرائی۔تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست واپس کرنے کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔عدالت میں پولیس کی جانب سے جانب سے متاثرہ لڑکی کو دارلاامان بھیجنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت میں گرفتار ملزم عمران کو پیش کیا گیا۔جسکاعدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے مرکزی ملزم ارشد اور عاقب کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ پولیس کے مطابق تیرہ سالہ بچی کو بدری عالم، گل ناز اور دعا نے اغوا کیاتھاجہاں ملزم ارشد خان سمیت دیگر مفرور ملزمان نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق زیادتی کے دوران بچی کو نشہ آور ادویات پلائی گئیں، انجکشن لگائے گئے اور سگریٹ سے جلایا گیاجبکہ بچی کی ابتدائی طبی رپورٹ سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔