ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

زینب قتل میں اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف،با اثر شخص اغوا کاروںکے ذریعے بچیوں کو ہوس پوری کرنے کیلئے اغوا کرواتا ہے، پولیس افسرانکے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل میں اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف، اب تک 7بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنا چکا، بچیوں کو اغوا کرانے کیلئے کارندے رکھے ہوئے ہیں، پنجاب پولیس کے دو افسران کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی، ملزم کا دوسرا خاکہ بھی جعلی نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے دو افسران کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک

ہو گئی ہے جو اس وقت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس آڈیو ٹیپ میں دونوں افسران کی گفتگو میں انکشاف ہوا ہے کہ قصور میں 12بچیوں میں سے 8کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے اور یہ شخص انتہائی بااثر اور امیر آدمی ہے کیونکہ بچوں کو اغواء کرنیوالا گروہ الگ ہے اور زیادتی کرنیوالا ایک شخص الگ ہے تفتیشی افسران کی طرف سے افسران کو تجویز دی گئی ہے کہ قاتل تک پہنچنے کیلئے قصور سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات جن میں ایم پی اے اور ایم این اے اور وزراء بھی شامل ہیں کہ ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں سوشل میڈیا پر موجود آڈیو ٹیپ میں بتایا گیا ہے کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا عادی مجرم ہے اور ایسے حملے بچوں پر مزید بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ خطرناک قاتل کو بچوں کے ساتھ زیادتی کا نشہ لاحق ہے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اغواء کار قصور شہر سے باہر سے آتے ہیں اور بچوں کو اغوا کرکے قاتل تک پہنچا کر غائب ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ ایک سال کے دوران جنسی درندگی کے قصور میں ہونیوالے 12واقعات میں سے 8 میں مماثلت ہے۔دوسری جانب اس آڈیو ٹیپ سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب پولیس نے دوسری بار ملزم کا جو خاکہ جاری کیا ہے وہ بھی جعلی ہے اور پہلے سے مطلوب شخص کا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…