مظفرگڑھ(نیوزڈیسک)مظفر گڑھ بیٹا بیمارباپ کی محبت میں جان کی بازی ہارگیا،ایسا کام کردکھایا کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم شہر مظفر گڑھ میں بیٹے نے اپنے باپ سے محبت کی مثال قائم کردی، مظفر گڑھ کے
چوبیس سالہ الیکٹریکل انجینئر کامران لغاری کے والد مجاہد لغاری شدید بیمارپڑ گئے جب ان کو ہسپتال لے جایاگیا تو ڈاکٹروں نے جگر کی بیماری تشخیص کی اور فوری طورپر جگر کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ، مجاہد لغاری کی بیماری ان کے بیٹے کامران لغاری سے دیکھی نہ گئی اور انہوں نے اپنے والد کو جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈاکٹرز نے کامران لغاری کو پہلے سے خبردار کیاتھا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں ان کی بھی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے لیکن کامرا لغاری نے اپنا فیصلہ نہ بدلا اوراپنے والد کو جگر عطیہ کردیا آپریشن کے بعد مجاہد لغاری کی حالت اب کافی بہتر ہے لیکن افسوسناک طورپر ان کو اپنے جگر کا عطیہ دینے والے کامران لغاری نے اپنے والد کو بچاتے بچاتے خود موت کو گلے لگالیا، کامران لغاری کی میت گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیااور ہر آنکھ اشکبار ہے دوسری جانب کامران کے والدک مجاہد لغاری کو ان کو جگر کا عطیہ دینے والے بیٹے کامران کی موت سے بے خبر رکھاگیا ہے اور وہ لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب کامران کے اور وہ لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں