لاہور ( این این آئی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل اکاو نٹس آفیسر سید کاشف کو ہدائت کی ہے کہ رہلوے لاہور ڈویژن کے ہر ملازم کو اس کی ریٹائرمنٹ والے دن ہی تمام واجبات ادا کر دیے جائیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال کی عمر تک ملازمت کرنے والے ملازم کا حق ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس کو تمام قسم کے واجبات بر وقت ادا کر دیے جائیں تاکہ ریٹائر ہونے والا ہر ملازم دفتر کے چکر نہ کاٹے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ڈویژنل پرسانل آفیسر
عمارہ سمیع کو بھی ہدائت کی کہ ریلوے لاہور ڈویژن کے ملازمین کا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ maintain کیا جائے اور ایک سسٹم کے تحت ملازم کی پنشن، انکیشمنٹ، گریجوایٹی جیسے معاملات ملازم کی ریٹائرمنٹ کے دن سے پہلے ہی حل کر لیے جائیں۔ یہ حقیقت درست ہے کہ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کی زیر قیادت ریلوے لاہور ڈویژن میں ایک اچھی روائت ڈالی جارہی ہے جس کا نہ صرف ریٹائر ہو ے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا بلکہ ریلوے لاہور ڈویژن کاکردگی کے اعتبار سے بھی مقبول ہوگا۔