جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہوں گا ،چوہدری نثار نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)میرا جینا اور مرنا پاکستان اور پاکستان کی عوام کے لیے ہے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو یہاں اقبال پیلس دھمیال کیمپ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت وفاقی

وزیر داخلہ دن رات کام کیااور سخت ترین حالات میں بھی خدا نے اتنی ہمت اور طاقت دی کہ ملک سے دہشت گردی کو قریب قریب ختم کر کے دم لیا۔پانچ سال پہلے کے دہشت گردی کے واقعات اور موجودہ پر امن حالات اس بات کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت ترین وزارت اور حالات میں بھی اپنے انتخابی حلقہ پر بھی بھر پور توجہ دی اور پورے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا ئے جن میں زیادہ تر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے اور باقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔تقریب میں چھ یونین کونسلوں ،یونین کونسل لکھن کے چئیر مین راجہ فیصل ،یونین کونسل گرجا کے چئیر مین راجہ الطاف،یونین کونسل چک جلال دین کے ملک لیاقت،یونین کونسل موہری غزن سے چئیر مین بابر بھٹی،یونین کونسل چک جلال دین دو سے چوہدری ساجد اور دھمیال سے نمبردار اسد نے نمائندگی کی جبکہ میزبان ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور راجہ فیصل تھے ۔کھلی کچہری میں چھہ یونین کونسلوں سے سیکڑوں کی تعداد میں میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔چوہدری نثار نے حلقہ کی عوام کے سائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…