ہارون آباد(این این آئی) بارہ سالہ طالبعلم بچے کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ۔ڈی ایس پی ہارون آباد اور ایس ایچ او نے 12گھنٹے کے اندر بچہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی پرائیویٹ سکولڈاہرانوالہ
کے مالک عاصم نعیم نےپولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ اسکا 12سالہ بیٹا جہانزیب جو کہ نہم جماعت کا طالب علم ہے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہارون آباد سر کل حسن محمود جتوئی اور ایس ایچ او صدر اسلم ڈھڈی بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے ۔اور ابتدائی اطلاعات کے بعد ڈی ایس پی کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے اپنا کام شروع کر دیااور جدید تفتیش کے ذریعہ طالب علم کو 12 گھنٹوں کے اندر لاہور سے تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا ۔جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم جہانزیب نے بتایا کہ میں اپنی مر ضی اور والد کے ڈر سے گھر سے گیا تھا اور پولیس نے مجھے لاہور بس اسٹینڈ سے پکڑ لیا اور ادھر ہارون آباد لے آئے ۔اس پر والد عاصم نعیم نے کہا کہ الحمدللہ میں پولیس کا بے حد ممنون ہوں کہ پو لیس میں حسن محمود جتوئی اور اسلم ڈھڈی جیسے با صلاحیت ایماندار آفیسران کی بدولت آج میرا بیٹا مجھے مل گیا ہے میں اس بحث سے قطعاً نظر کہ وہ خود گھر سے گیا یا کہ نامعلوم افراد نے اغواء کیا میں ڈی ایس پی ہارون آباد حسن جتوئی اور انکی مکمل ٹیم کا ممنون ہوں ۔