منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

انٹرا پارٹی کیس ٗ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے مزید تفصیلات طلب کرلیں

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں تحریک انصاف کی تفصیلات نامکمل قرار دیتے ہوئے مزید دستاویزات طلب کرلیں جبکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کی مزید دستاویزات دینے کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کی اور کیس کا فیصلہ سنانے کی بجائے اسے مؤخر کردیا۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی

جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کو نامکمل قرار دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے بینچ کو بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ایس ایم ایس کے ذریعے پولنگ کرائی گئی۔الیکشن کمیشن نے دوبارہ تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی اور مزید تفصیلات کی جانچ کے بعد ہی پی ٹی آئی

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے نئی دستاویزات جمع کرنے کیلئے درخواست دائر کی جسے مسترد کردیا گیا۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کو ڈنمارک، قطر اور بحرین سمیت دیگر ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی جس پر ان کے مؤکل مزید دستاویزات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن پی ٹی آئی کی فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی خود کرے گا۔الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…