ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد سے مسلم لیگ ن کا سیاسی ارسطو بنا بیٹھا ہے ، ترجمان چوہدری نثار

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں،چوہدری نثار علی1985، 1988، 1990اور 2013(صوبائی اسمبلی)کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن جیتے،چوہدری نثار علی خان کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا

ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ ن سے تعلق واجبی ہے، جس شخص نے کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو وہ آج مسلم لیگ(ن)کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے، پاک فوج بارے مودی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے پرویز رشید کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پرویز رشید مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔ صرف انہی دو خصوصیات کی وجہ سے وہ اس وقت مسلم لیگ ن کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ ان ہوں نے کہا چوہدری نثار علی خان شیر کے نشان کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتے جھوٹ اور غلط بیانی کی ایک واضح مثال ہے۔ چوہدری نثار علی خان 1985، 1988، 1990اور 2013(صوبائی اسمبلی)کی سیٹ پر شیر کے نشان کے بغیر الیکشن لڑے اور اللہ تعالی کے کرم سے جیتے۔ انہوں نے کہا ڈان لیکس کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان کے کمیٹی کے سامنے مسلسل جھوٹ بولنے کی نشاندہی کی اور انہیں حقائق چھپانے کا ذمہ دار گردانا۔ بہتر یہ ہے کہ غیر ضروری بیان بازی کی بجائے حقائق قوم کے سامنے لانے کے لئے وہ اپنی حکومت کو ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے مجبور کریں۔ترجمان چوہدری نثار علی خان نے کہا چوہدری نثار علی خان کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ ن سے تعلق واجبی ہے۔ ایک ایسا شخص جس نے

کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو اور جس کی بیشتر زندگی ایک دوسری پارٹی میں گزری ہو تعجب ہے کہ وہ آج مسلم لیگ(ن)کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔ بہتر ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی خود ڈان لیکس رپورٹ منظر

عام پر لانے کے احکامات جاری کردیں تاکہ بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کے سامنے آ جائے۔ انہوں نے کہا کیا یہ انتہائی ستم ظریفی نہیں ہے کہ پاکستان کی فوج کے بارے میں مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…