مسقط (آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ گوادر کی بندرگاہ کو باہمی مفاد کیلئے اومان کی بندرگاہوں سے منسلک کیاجاناچاہیے،پاکستان اور اومان سی پیک منصوبہ کو افریقہ تک توسیع دینے کی مشترکہ کوششیں کرسکتے ہیں، سی پیک علاقائی تعاون کیلئے ایک کامیاب منصوبہ ہے۔مسقط میں بین الاقوامی سمندری تجارت بارے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک علاقائی تعاون کیلئے ایک
کامیاب منصوبہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ایشیا کے ترقیاتی مرکز کے طورپر ابھرا ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے منافع بخش مواقع پیش کرتا ہے۔انہوں نے اس ضرورت پر زوردیا کہ گوادر کی بندرگاہ کو باہمی مفاد کیلئے اومان کی بندرگاہوں سے منسلک کیاجاناچاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور اومان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کو افریقہ تک توسیع دینے کی مشترکہ کوششیں کرسکتے ہیں۔