ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک دن صبح ورزش کرنے گیا، جب واپس آیا تو۔۔! عمران خان کا خود ہی اپنی تیسری شادی پر دلچسپ تبصرہ، قہقہے لگ گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے اپنی شادی پر تبصرہ کرکے محفل کو کشتِ زعفران بنا دیا، تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی شادی پر کھل کر بات کی، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایک روز جب میں صبح ورزش کرکے واپس آیا تو بہت سارے پیغامات مجھے ملے، میرے ملازم نے بتایا کہ کئی سیاست دانوں کے فون آئے

ہیں وہ آپ سے بات کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مجھے خوف ہوگیا کہ کہیں رات سوتے ہوئے کسی کو قتل تو نہیں کر دیا، پھر سوچا کہ شاید ٹرمپ نے پاکستان پر حملہ کردیا، پتا نہیں کیا ہوگیا کوئی معجزہ ہوگیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ میں نے سوچا کہیں مودی مسلمان ہوگیا یا نوازشریف کو پتا چل گیا ہے کہ انہیں کیوں نکالا گیا، کہیں شہبازشریف نے شوبازی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کی تقریر کے دوران لوگوں کے چہرے پر ہنسی رہی انہوں نے حاضرین کو مزید محظوظ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر بعد مجھے پتا چلا کہ بہت بڑا جرم ہوگیا ہے، پاکستان میں قومی بحران پیدا ہوگیا ہے اور عمران خان نے شادی کے لیے رشتہ مانگ لیا ہے۔ اپنی شادی پر کیے گئے عمران خان کے تبصرے پر حاضرین نے خوب لطف اٹھایا اور ان کے اس تبصرے کی وجہ سے تقریب قہقہوں سے گونجتی رہی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی شادی پر کھل کر بات کی،  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایک روز جب میں صبح ورزش کرکے واپس آیا تو بہت سارے پیغامات مجھے ملے، میرے ملازم نے بتایا کہ کئی سیاست دانوں کے فون آئے ہیں وہ آپ سے بات کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مجھے خوف ہوگیا کہ کہیں رات سوتے ہوئے کسی کو قتل تو نہیں کر دیا، پھر سوچا کہ شاید ٹرمپ نے پاکستان پر حملہ کردیا، پتا نہیں کیا ہوگیا کوئی معجزہ ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…