اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی جنگ گروپ کے خلاف شادی کی خبر شائع کرنے پر کارروائی، پیمرا کو خط لکھ ڈالا۔ تفصیلات عمران خان کی تیسری شادی کی خبر روزنامہ جنگ کے رپورٹر عمر چیمہ نے بریک تھی جسے جنگ گروپ کے ٹی وی چینل جیو نیوز نے بھی
نمایاں طور پر نشر کیا۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ تیسری شادی کی خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے صرف اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ تحریک انصاف نے جنگ گروپ کے خلاف کارروائی کیلئے پیمراہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ نے عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبرکوباربارنیوز بلیٹن میں دکھایا ۔شادی کی خبر کی عمران خان ،عون چوہدری اور نعیم الحق نے تردید بھی کی ۔عمران خان کی جانب سے بھی نکاح کی خبروں کی تردید کی گئی۔لیکن اس کے باوجود شادی کی جھوٹی خبریں چلائی گئیں۔اسی طرح جنگ گروپ نے اخلاقی پستی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹاک شوز بھی نشرکیے۔جنگ گروپ نے پیمرا آرڈیننس 2002ء کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔خط میں پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ گروپ کے مالک میرشکیل الرحمن اور رپورٹرعمرچیمہ کیخلاف جھوٹی خبرکانوٹس لیاجائے۔لہٰذا جنگ گروپ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔