منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

datetime 15  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کافیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصطفی کمال کے خلاف محمود آباد مین واقع واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائناکٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا،

سیکرٹری بلدیات کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔رپورٹ میں محمودآباد واٹر پلانٹ کی اراضی پر1300 سے زائد پلاٹس کی کٹنگ کا انکشاف کیا گیا ہے، 2008میں سٹی کونسل نے پریڈی متاثرین کی ٹریٹمنٹ پلانٹ اراضی پر منتقلی کی قرارداد منظورکی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 49.01 ایکڑ پر ایک ہزار 319پلاٹس کٹنگ کئیگئے، الاٹمنٹ کی منظور ی کی اصل نوٹ شیٹ مسنگ ہے،

نوٹ شیٹ کی نقل کے مطابق مصطفی کمال نے واٹربورڈ کو اراضی منتقلی کی ہدایت دی۔مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات اینٹی کریشن کو بھیجنے کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مصطفی کمال اس وقت میئرکراچی کیساتھ واٹربورڈ کے چیئرمین بھی تھے، محمود آبادٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی غیرقانونی منتقل کی گئی، مذکورہ اراضی صرف پانی کیاستعمال کیلیے مختص تھی، اراضی منتقل کرکیسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔سیکرٹری بلدیات نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کردی اور کہا کہ تحقیقات اینٹی کرپشن یادیگراداریسے کرانے کی ضرورت ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…