اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں ٗانتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا آغاز

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں جس کیلئے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی آغاز کر دیاگیا الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے انتخابات کے لئے پہلے مرحلے میں تصدیقی عمل مکمل کیا جائیگا جس کے دوران رائے دہندگان انتخابی فہرستوں میں اندراج، منتقلی یا درستگی کروا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفات پاجانے والے 9 لاکھ 23 ہزار 947 ووٹرز

کو انتخابی فہرستوں سے حذف کیا جائے گا اور تصدیقی عمل کے بعد 73 لاکھ 60 ہزار 279 افراد کو بطور ووٹر درج کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں تمام انتخابی فہرستوں کو ہر مقرر کردہ سینٹرز میں آویزاں کیا جائیگا جبکہ نظر ثانی کے بعد انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔الیکشن کمیشن نے محکمہ شماریات سے حالیہ مردم شماری

کے ڈیٹا سمیت تمام ریکارڈ چاروں صوبوں کے 137 اضلاع اور حلقہ بندیوں کے لئے بنائی گئی پانچ کمیٹیوں کو فراہم کر دیا ہے جبکہ ضلعی اور ریجنل دفاتر حلقہ بندیوں کی کام کی تکمیل تک کھلے رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ تین مارچ کومکمل کیا جائے گا جبکہ حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈیٹا ضلعی دفاتر میں تین اپریل تک آویزاں کر دیا جائے گا جس پر عوام ایک ماہ تک اپنے اعتراضات دائر کر سکیں گے جنہیں الیکشن کمیشن تین مئی تک سنے گا او رتمام اعتراضاات کو نمٹانے کے بعد حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر کے سابقہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرا ردیدیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…