منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیروئن سمگل کرتی خوبرو غیر ملکی خاتون کے پیچھے کون ہے،ائیرپورٹ پر کیسے آسانی سے چیکنگ سے نکال دیا گیا،جہاز میں سوار ہونے سے پہلے کیسے پکڑی گئی؟ آفتاب اقبال کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ائیرپورٹ پر ہیروئن بیرون ملک سمگل کرتے پکڑی جانیوالی غیر ملکی خاتون اینٹی نارکوٹکس فورس کے دو کائونٹر آسانی سے عبور کر گئی، کسٹم والوں کو مخبری تھی انہوں نے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے پکڑ لیا، آفتاب اقبال کے چونکا دینے والے انکشافات ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پاکستان کے معروف پروگرام ’’خبردار‘‘کے

اینکر اور معروف صحافی و کالم نگار آفتاب اقبال نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر ہیروئن بیرون ملک سمگل کرتےپکڑی جانیوالی خوبرو غیر ملکی خاتون اینٹی نارکوٹکس فورس کے دو کائونٹرز عبور کر گئی تھی۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بڑی واردات اینٹی نارکوٹکس فورس کی ناک کے نیچے ہونے جا رہی تھی۔ غیر ملکی خاتون جب اینٹی نارکوٹکس فورس کے دو کائونٹرز عبور کر چکی ہے اور جہاز میں سوار ہونے لگی تو اس وقت کسٹم اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ کسٹم والوں کو اس کی خفیہ ذرائع سے مخبری ہو چکی تھی۔ آفتاب اقبال نے اے این ایف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف والے بڑا شور مچاتے پھرتے ہیںمگر حالیہ واردات ان کی ناک کے نیچے ہونے جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہیروئن سمگل ہونا کوئی حیران کن بات نہیں بلکہ پاکستان میں تو دو عدد وارداتوں میں تو پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے)کا عملہ ملوث نکلا جس کی وجہ سے 13افراد کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ آفتاب اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فلائٹ ایسی بھی تھی کہ جس میں بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کی جا رہی تھی اور اس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر سوار تھے لیکن اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا، حیران کن بات یہ ہے کہ یہ وہی فلائٹ تھی جس میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اپنے نجی دوروں میں لندن جاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…