ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات سے قبل پاکستان کے اہم ترین سرکاری ادارے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا،چونکا دینے والے انکشافات 

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے فروخت کرنیکا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیے جانیکا امکان ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت

کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ اور مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔بعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا۔ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں نام لیے بغیر ایک آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…