لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خادم پنجاب کے تعلیم دوست ویژن کے تحت پنجاب بھر میں خادم پنجاب نیکس جین سکول انیشیٹیو پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے پنجاب میں تعلیم کی انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا جائے گاایک ایسا نظام تعلیم جو خود میں بہتری لا سکے گا،اور
وقت کے سا تھ ساتھ اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لائے گا۔ خادم پنجاب کی کاوشوں کی بدولت بین الاقوامی تعلیمی ادارے UWR نے حکومت پنجاب کو UWR ایجوکیشن ایکو سسٹم تک رسائی فراہم کردی ہے۔ جو ایک بیش قیمت اور جامع تعلیم نظام تعلیم ہے۔ یقیناً ہمارے تعلیمی ماہرین اس تعلیمی نظام سے استفادہ حاصل کر کہ طالب علموں کے لئے مزید راہیں اور آسانیاں پیدا کر سکیں گے نیکس جین پنجاب 3 سالوں میں 300 سے زائد اسکول بنائے گا جن کی مدد سے تعیم عام کرنے کی حکومتی کوششوں میں مزید مدد میسر آ سکے گی اور پنجاب میں بچوں کی انرولمنٹ میں مزید پہتری دیکھنے کو ملے گی،ان اسکولوں کی مدد سے آنے والی دہائی میں ایک لاکھ سے ذائد طالب علم استفادہ حاصل کر سکیں گے۔جو بلا شبہ ایک روشن پاکستان کی بنیاد ہو گا تعلیم کے شعبہ میں یہ انقلاب پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت ہے۔نیکس جین پنجاب ایسا تعلیمی نظام ہوگا جو ایسے گریجوایٹ پیدا کرے گاجو نوکری کے خواہشمند ہونے کی بجائے خود ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔نیکس جین پنجاب کے سب سے پہلے بلاک کا افتتاح: بروز پیر 15جنوری 2018 کو کیا جائے گا۔یہ تعلیم کے میدان میں ایک تاریخ ساز اقدام ثابت ہو گا۔