کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ہے ۔نیویارک کے بعدمشرق وسطی کے کئی شہروں پرفلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویت نام سے لیز پرحاصل کئے گئے ایئربس320چار طیارے رواں
ماہ کے آخر میں واپس کردیئے جائیں گے۔پی آئی اے نے یہ طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے تھے۔طیارے واپس کرنے کے سبب کویت،نجف اور سلالہ اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف مذکورہ بالا اسٹیشن بند کیے جائیں گے بلکہ ابوظہبی،دبئی اوردمام سمیت دیگر کئی سیکٹروں پر ہفتہ وار پروازیں بھی کم کردی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض روٹ پر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں میں کمی کی جارہی ہے۔پی آئی اے دو طیارے لیز پر حاصل کرے گی جو ایک سے دو ماہ میں پی آئی اے کو مل جائیں گے۔پی آئی اے نے نیویارک آپریشن قبل از وقت ختم کردیا یا درہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے نے نیویار ک کا انتہائی منفعت بخش اسٹیشن بھی بند کردیا تھا اور اس کی بندش پر کئی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا ہے اس سے قبل نیویارک جیسا اہم اسٹیشن بھی بند کیا جاچکا ہے۔ خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ہے ۔