ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بس اب اور احتجاجی سیاست نہیں،تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، اہم رہنماؤں کا کپتان کو بڑا سرپرائز،عمران خان کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اندر آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کے باضابطہ اعلان کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ عام انتخابات میں سامنے آنے والی کوتاہیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت

ہے ۔موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کی بجائے انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر قیادت فوری طور پر ناموں کا اعلان کرے گی تو ایک حلقے میں سامنے آنے والے زیادہ امیداروں کو منانے اور انہیں پارٹی کی کامیابی کیلئے قائل کیا جا سکے گا جبکہ انتخابات کے قریب اس مشق کو کرنے سے سیاسی طو رپر نقصان کا خدشہ ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی طرف سے باضابطہ اعلان نہ ہونے کی وجہ سے مختلف رہنما ایک ہی حلقے میں بطور امیدوار سامنے آ چکے ہیں جس سے پارٹی میں تقسیم گہری ہو رہی ہے اور انتخابات کے قریب ناموں کے اعلان سے اختلافات اور ناراضی شدت اختیار کرجائے گی ۔ رہنماؤں کاکہنا ہے کہ قیادت کو ملک بھر خصوصاً پنجاب او رلاہور کے حلقوں سے متوقع امیدواروں کے انٹر ویو کر کے باضابطہ طور پر ناموں کا اعلان کردینا چاہیے۔  تحریک انصاف کے اندر آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کے باضابطہ اعلان کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ عام انتخابات میں سامنے آنے والی کوتاہیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…