جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان میں پھر ڈرامائی سیاسی تبدیلی ،آصف علی زرداری نے خاموشی سے بازی پلٹ دی،ایسا کام کردکھایا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،سیاسی حلقے ششدر

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پھر ڈرامائی سیاسی تبدیلی کے بعد پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلی.سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اورپیپلز پارٹی قیادت کے درمیان اہم امور پر غور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی

نے بلوچستان کابینہ کے ارکان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ پہلے مرحلے میں ارکان اسمبلی اور چند وزرا شامل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے معتمدخاص بلوچستان میں چار روز سے موجود ہیں۔ آصف علی.زرداری کی ہدایت پر قانونی ماہرین کی ٹیم بھی کوئٹہ جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بدلتی صورتحال میں حب چوکی جلسہ کی تاریخ تبدیل کردی۔ مفاہتی کارڈ کامیاب ہونے کی صورت میں آصف زرداری بھی جلد بلوچستان کا دورہ کرینگے۔ پیپلزپارٹی کے تحت جلسہ 20جنوری کو حب چوکی میں ہوگا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین سمیت بلاول بھٹو شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق عبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی اور انتخاب میں آصف زرداری نے بیک ڈور کلیدی کردار ادا کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے آئندہ انتخابات میں بلوچستان سے نشستیں لینے کے لیے پرعزم ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کا کوئی رکن نہیں۔ پیپلزپارٹی کے حب چوکی جلسے میں اہم قبائلی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔آئندہ چند دنوں میں بلوچستان سے کئی اہم رہنماوں کی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…