اسلام آباد (این این آئی)حج2018ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز (آج)پیر سے ہو گا جو 24جنوری تک جاری رہے گا۔درخواستوں کی قرعہ اندازی 26جنوری کو کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 20 ہزار اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 59 ہزار210خوش نصیب حج کی
سعادت حاصل کریں گے۔ ہارڈ شپ کوٹے کے تحت 2400عازمین حج کی سہولت حاصل کریں گے۔کراچی ، کوئٹہ، سکھر سے2لاکھ83 ہزار50 روپے جبکہ پشاور، اسلام آباد، لاہور، رحیم یار خان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے 2لاکھ93ہزار50روپے کے فی کس اخراجات وصول کیے جائیں گے۔