اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی، عائشہ گلالئی

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے گھٹیا ٹرینڈ اور سیاست پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،میرے بیان کو کٹ پیسٹ کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔عائشہ گلالئی نے چند روز قبل اپنے ویڈیو بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو عمران خان کی

سوشل میڈیا ٹیم نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ۔ میں نے کہا کہ میرے والد صاحب نے کہا تھا کہ عمران خان خانہ بدوش ہیں اور ان سے بہت خوف کھاتے ہیں اگر دونوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے تو عمران خان دو منٹ میں رونا شروع کردیں گے ، میں نے بیان میں اپنے والد صاحب کی بات دہرائی تھی۔۔تاہم نئی ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پوری دنیا میں بہادری کے قصے

سناتے ہیں لیکن وہ بزدل شخص ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گھٹیا ٹرینڈ اور سیاسی کلچر پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جب کہ ایسا گندا اور جھوٹا شخص کبھی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان اس قوم کی بیٹی کی عزت اچھلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے انہیں ووٹ دیا، میں ڈرنے والی نہیں، ہمیں اپنی اخلاقیات کا پتا ہے، اس قسم کے اقدامات سے ڈر نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…