فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں پولیس کی نا اہلی اور نالائقی زینب قتل کیس میں کھل کر سامنے آچکی ہے، رشوت ستانی کی کہانیاں تو پہلے سے ہی عام تھیں، اب انکشاف ہوا ہے کہ فیصل آباد میں زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے ورثا سے مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس نے رشوت طلب کی ہے ۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار خبریں کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایرا کے علاقہ کچی آبادی محلہ اسلام پورہ گلی نمبر
9کے رہائشی ارشاد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 6جنوری کو رات 9بجے میری سات سالہ بیٹی عائشہ بی بی دکان پر سودا سلف لینے گئی تو راستے میں 20سالہ امیر حمزہ سکنہ ایوب کالونی گلی نمبر 8اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پراہل محلہ اکٹھے ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے ساتھ روز گزر جانے کے بعد ارشاد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔