اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا وزیراعظم بن گیا توامریکی صدر سے ضرور ملاقات کروں گا، کڑوی گولی ہے مگر نگلنا ہو گی، امریکہ اور پاکستان میں بات چیت ضرور ہونی چاہئے، عمران خان کی امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو۔ تفصیلات کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور
امریکہ کے درمیان بات چیت کے حامی ، اگر پاکستان کے وزیراعظم بن گئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ضرورت ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسا کرنا یقیناََ کڑوی گولی نگلنے جیسا ہو گا تاہم یہ گولی نگلنا ہو گی۔ عمران خان نے امریکہ کی افغان جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو افغان جنگ میں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی۔