نو شہرہ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے نو شہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان نے کہاہے کہ وہ اب ایک مہینہ مزید تبدیلی کی ہوا کی جانب دیکھ رہے ہیں۔کہ کہیں تبدیلی کا گزر ہو جائے اور خیبر پختون خواہ کے عوام کی حالت بہترہوجائے۔جسکے نعرے وعدے پر ہم نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی۔۔فروری کا مہینہ نو شہرہ میں سیاسی نقشے کی تبدیلی کے لیئے اہم ہے صوبے کے عوام کی حالت زار بد لنے کے لیے صوبائی حکومت کو
ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتا ہوں۔اور پھر بھی صوبے میں اور نو شہرہ میں کہیں تبدیلی نظر نہ آجائے تو گرینڈ جرگہ بنے گا۔جو نو شہرہ بچاؤ تحریک عوام شروع کرینگے۔ہم اس میں عوام کے ساتھ ھو نگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے قر بان علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے قربان علی خان نے کہا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بھی الیکشن کا ٹکٹ دینے اے این پی۔ پی پی پی۔مسلم لیگ کی جانب سے بھی نوشہرہ میں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کی پیشکش ھوئی لیکن فی الحال میں تبدیلی کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ یہ لوگ نو شہرہ اور صوبے میں باقی چند ماہ میں کسطرح تبدیلی لاتے ہیں۔ابھی تک مجھے کہیں پر بھی تبدیلی نظر نہی آرہی ہیں نئے سیا سی نقشے بن رہے ہیں میں نے ابھی تک کہیں جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔لوگ اپنی طرف سے باتیں بنا رہے ہیں۔مجھے این اے 6 سے مشترکہ امیدوار بنانے کی بھی آفرز کی جا رہی ہیں پیشکش کرنے والے سیاسی شخصیات کا مشکور ہوں لیکن فیصلہ اپنی پارٹی تنظیموں دوستوں ہمدردوں سے مشورے کے بعد کرونگا۔اور فروری میں اپنی سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں کے مشورے سے کرونگا۔