اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ شکست خوردہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں‘‘شہبازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خدمت اور شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اورملک کی 70 سالہ تاریخ میں جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر منصوبہ شفافیت، معیار اور رفتار کا شاہکار ہے جبکہ چند شکست خوردہ عناصر ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے اور سی پیک کے منصوبوں کے باعث ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کو عوام کی خوشحالی عزیز ہے نہ ملک کی ترقی۔ پاکستان میں بے بنیاد الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 21 کروڑ عوام بہتان طرازی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خالی نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں گالم گلوچ اور جھوٹ کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کے چہرے آشکار ہو چکے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…