قصور(آن لائن) زینب کے قتل کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں گرفتار ہونے والے 30کے قریب مظاہرین کو پولیس نے ابھی تک رہا نہیں کیا جسپر زینب کے والد محمد امین انصاری نے انکی رہائی کے سلسلہ میں سرکاری سطح پر بات کرنے کے لئے ایک کمیٹی مذاکراتی کا اعلان کر دیا۔ کمیٹی کے چیرمین سینئر مسلم لیگی رہنما خادم حسین قصوری جبکہ ممبران میں ڈاکٹر انجم رشید، عمران انصاری،امیرالحسن ایڈووکیٹ اور اشفاق کے نا م شامل ہیں ۔
اس موق ع پر سینئر مسلم لیگی رہنما وچیرمین مذاکراتی ٹیم خادم حسین قصوری نے کہا ہے کہ زینب اور اسکی فیملی کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، معصوم زینب کو انصاف کے حصولمیں اپنابھرپور کردار ادا کروں گا تاہم میں پہلے دن سے ہی اس حق میں تھاکہ کہ قصور کو ھنگامہ آرائی سے بچایا جائے تاکہ توڑپھوڑنہ ہو اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہو مگر تمام تر مذاکراتی کوششوں کے بعد بھی کچھ شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کروانے میں اپنا کردار اد اکیا تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کر سکیں جس کے بعد دو قیمتی انسانی جانیں گئیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا جو قابل افسو س۔میں اور پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے اور ہر صورت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے