ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

قصور میں ہونیوالا واقعہ سیریل کلنگ کی مثال ہے، پولیس لاتعلق نظر آئی،زینب کیس کے ملزم کو مقابلے میں نہ مارنا، اعتزاز احسن نے پولیس کوانتباہ کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قصور میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، یہ واقعہ سیریل کلنگ کی مثال ہے، سیریل کلنگ میں ایک ہی شخص اغواء ، زیادتی اور قتل کرتا ہے، اس معاملے میں پولیس لاتعلق نظر آئی، قصور کے شہریوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ساری دنیا کی توجہ واقعہ پر دلوائی، قصور والوں نے معاملے کو اجاگر کر کے بڑی بیماری کی تشخیص کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم بچی زینب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ 3ہزار پولیس اہلکار شریف خاندان کی سکیورٹی پر مامور ہیں، شہباز شریف نے بزدلوں کی طرح رات کے وقت آ کر تعزیت کی ہے، سارا تحفظ وزیر اعلی کے لئے ہے، ہم نے امن کے ساتھ رہنا ہے، کوئی سیاست نہیں کر رہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹھیک ملزم گرفتار ہو، شہباز شریف پھرتی دکھائیں ،ملزم کو کسی جعلی پولیس مقابلے میں مارا نہ جائے اور ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ غلط نہ ہو کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اصلی ملزم پکڑا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین شہید ہوئے، گھٹنے کی پوزیشن میں اس وقت فائرنگ کی جاتی ہے جب سامنے سے بھی فائرنگ ہو رہی ہو، فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے سے پتا چلتا ہے کہ سارے واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔قصور میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں، قصور واقعہ سیریل کلنگ کی مثال ہے، سیریل کلر کو گرفتار کرنا مشکل نہیں ہوتا، قصور میں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز کے ملزم چھوڑ دیئے گئے، بچوں سے زیادتی کے قانون میں کوئی سقم نہیں ہے، کیس عدالت میں جانے سے پہلے کا کام پولیس کا ہوتا ہے، پنجاب کی پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہوتی تھی لیکن شریف برادران نے پولیس کو گھر کا ملازم بنا لیا ہے، پولیس کا کام ثبوت اکٹھے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ زینب کے معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی شہریوں نے دیں، پولیس ثبوت اکٹھے نہیں کرتی تو عدالت میں بھی کیس کمزور ہو جاتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…