اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر پوسٹ مارٹم نہیں کرتے بلکہ خاکروب کرتے ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں آپ کو ایک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے بتا رہا ہوں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز پوسٹ مارٹم نہیں کرتے بلکہ وہاں کے خاکروب
پوسٹ مارٹم کرتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز صرف میڈیکل رپورٹ پر دستخط کرتے ہیں، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جاتا ہے وہ کوئی ائیرکنڈیشن نہیں ہوتا بلکہ وہاں پر جانور گھوم رہے ہوتے ہیں، سینئر صحافی شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کے چیف جسٹس کبھی ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جا کر وہاں کی صورتحال دیکھیں، جہاں پر فریج تک موجود نہیں ہوتا اور گلی سڑی لاش دو دن بعد واپس کی جاتی ہے۔