ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کو واپسی کے لئے دی گئی ایک ماہ کی ڈیڈلائن کے باعث ان کے اثاثوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے،رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن وآپسی کے لئے انتظامات مذید تیز کردیئے گئے ۔وفاقی کابینہ کے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے سخت موقف سامنے آیا ہے ۔افغان مہاجرین کی مدت گزشتہ سال 31 دسمبر کو ختم ہوچکی ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت
غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن بھی جاری ہے اور اب تک سات لاکھ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی موسم سرما کے باعث تین مہینوں کے لئے بند ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ افغا ن مہاجرین نے اس معاملے میں وفاقی حکومت سے مذید توسیع کا مطالبہ بھی کرچکی ہے ۔تاہم ممکنہ طور پر توسیع نہ ہونے کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں افغان مہاجرین کی اپنے وطن وآپسی کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں