لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر
جنرل مسعود الحق نے بتایا کہ رجسٹریشن بک کی جگہ لینے والے سمارٹ کارڈ قومی شناختی کارڈ کے طرز پر ہوگا جسے بآسانی پرس میں رکھا جا سکے گا ۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ کااجراء کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا آغاز ہونے کے بعد عوام سے رجسٹریشن بک لے کر مرحلہ وار کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ اس کی قیمت پانچ سو روپے تک رکھے جا سکتی ہے تاہم اس کے لئے قیمت کے حتمی تعین کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے 19فیچرز ہوں گے جس میں تین خفیہ ہوں گے ،اس پر کیو آر کوڈ بھی ہوگا جسے سکین کرنے پر گاڑی کے مالک ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سمیت ہر طرح کی معلومات سامنے آ جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا رنگ ،انجن یا مالک کے تبدیل ہونے پر کارڈ بھی تبدیل کیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے ۔