لاہور(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو کو لیاری یا ٹنڈوالہ یار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہ یار سے انتخاب لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں
گی۔آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہ یار میں ووٹ کا اندراج ہے۔ دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔