پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

شاہ زیب قتل کیس، سپریم کورٹ کا شاہ رخ جتوئی کا نام ای سی ایل میںڈالنے کا حکم

datetime 13  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ زیب خان قتل کیس ، سول سوسائٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری۔ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق شاہ زیب قتل کیس

میں سول سوسائٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی کے وکیل سینیٹر لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ملزمان 5 لاکھ روپے فی کس ضمانتی مچلکے جمع کرائیں گے۔ شاہ رخ جتوئی کے دوسرے وکیل بابراعوان نے کہا کہ اس مقدمے میں ہمارا اعتراض یہ تھا اس کیس سے جن کا تعلق نہیں تھا وہ درخواست دائر نہیں کرسکتے، ایسا ہی حدیبیہ پیپر مل کیس میں ہوا تھا، آج کے فیصلے کے بعد حدیبیہ پیپر ملز میں پی ٹی آئی کے فریق بننے کے چانسز شامل ہو گئے ہیں، آ ج ہم اس حوالے سے پارٹی قیادت سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے کہ ہمیں حدیبیہ پیپر مل کیس میں عدالت جانا چاہیے یا نہیں۔واضح رہے کہ شاہ زیب کو 2012 میں قتل کیا گیا تھا اور اس واقعے کا اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نوٹس لیا تھا۔ کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لایا گیا تھا۔ ملزمان پر انسداد دہشتگردی

کی دفعات لگائی گئی تھیں، عدالت نے مقتول اور قاتل کے گھر والوں کے درمیان ہونے والا راضی نامہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے شاہ رخ کو پھانسی کی سزا بھی سنائی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ اسی فیصلے کی رو سے ماتحت عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…