ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے،سپریم کورٹ

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس دوران شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وی وی آئی پی موومنٹ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ سڑکوں کو بند کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اے ڈی خواجہ صاحب بتائیں شہریوں کے حقوق کیا ہیں؟ جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔سماعت کے دوران آئی جی سندھ سے مکالمے میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب، میں بھی تو وی وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کہیں سڑکیں بند نہیں ہوتیں، صرف موومنٹ کیلییانتظامات کییجاتے ہیں،ہم صرف2منٹ کیلیے ٹریفک بند کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے از خود نوٹس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ انتظامات ضرور کریں مگر شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔ وی وی آئی پی موومنٹ چاہے کسی کی بھی ہو شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے، حلف نامہ جمع کرائیں کہ مستقل سڑکیں بلاک نہیں ہوتیں، ہم آپ کے حلف نامے کا جائزہ لیں گے، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…