اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں ہنگامے،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی میٹرو بس اسٹیشن میں بھی توڑ پھوڑ ،صورتحال کشیدہ

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیر مکی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ،مقتولین کے ورثاء اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی جبکہ مشتعل مظاہرین نے بسوں کے شیشے توڑ دیئے اور میٹرو بس اسٹیشن میں بھی توڑ

پھوڑ کی ۔ بتا یا گیا ہے کہ لاہو رکے علاقہ پیر مکی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ظہور اور اول خان شامل ہیں ۔واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے ۔ پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر ورثاء اور اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور ٹائر جلا کر روڈ کر ٹریفک لئے بند کر دیا اور کئی بسوں کے شیشے توڑ دئیے جس سے ٹریفک کا سارانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔ مشتعل مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن میں گھس کر بھی توڑ پھوڑ شروع کر دی اور حالات کشیدہ ہونے پر میٹر وبس سروس کو بھی عارضی طورپر معطل کردیاگیا ۔ اس موقع پر مظاہرین کاکہنا تھا کہ واقعہ کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی ،اگر پولیس بروقت پہنچ جاتی توملزمان کو گرفتارکیا جاسکتاتھا ۔ بعد ازاں پولیس کے افسران موقع پر پہنچے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے ملزمان کی گرفتار ی تک احتجاجی ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیر مکی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے  مشتعل مظاہرین نے بسوں کے شیشے توڑ دیئے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…