اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمام اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پرنکلنے کو تیار،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،آصف زرداری، عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے تصدیق کردی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت میدان میں آنے کے لئے تیار ہوگئی ،آصف علی زرداری، عمران خان سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے 17جنوری سے مال روڈ پر شروع ہونے والے احتجاج میں شرکت کی تصدیق کر دی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی اے پی سی کی ایکشن کمیٹی کے اعلان کردہ احتجاج میں شرکت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زردار ی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 17 جنوری کو مال روڑ پر احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔احتجاج کے دوران مختلف اوقات میں سیاسی قائدین مال روڈ آ کر خطاب کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں جس میں مال روڑ احتجاج کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا جائے گا۔دریں اثناء تحریک انصاف نے 18 جنوری کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کردی ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں شفقت محمود، اسحاق خاکوانی، رائے حسن نواز، عامر کیانی چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید شامل ہیں اور مذکورہ کمیٹی 18 جنوری کے احتجاج کی اپنی سفارشات طے کرے گی ۔ باہمی مشاورت سے تیار کی جانے والی حکمت عملی پر سفارشات منظوری کیلئے چیئرمین عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔علاوہ ازیں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے ہونے والے 17جنوری کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عوامی تحریک ، تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے چےئرنگ کراس کا دورہ کیا اور اہم امور کو حتمی شکل دی ۔عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور اورپی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے آپشن کھلے ہیں

،دھرنا ،ریلی یا جلوس کچھ بھی ہو سکتا ہے حتمی فیصلے کا اعلان قائدین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلے کے مطابق اس احتجاج میں پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق سمیت تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے حسی ،شرم اور ڈھٹائی کی بھی انتہا ہوتی ہے حکمران تمام حدیں عبور کر چکے ہیں اب مہلت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے3برس گزر چکے 14جانیں گئیں اور 100لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور آ ج تک ایک شخص کو بھی کیفر کردار تک پہنچانا تو دور کی بات ذمہ دار تک نہیں ٹھہرایا گیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کا تعین ہو جاتا تو آج دوبارہ قصور پولیس اہلکاران کو اس قدر بے باکی سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی جرات نہ ہوتی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہداء کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ان کا پہلا رشتہ پاکستان سے ہے اور ہم ان کیلئے آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی پاکستانی شہری کو لاوارث نہیں ہونے دیں گے ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سٹیئر نگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق 17جنوری کے انتظامات کیے جائیں گے ،ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب محمد شعیب صدیقی نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…